LIVE 🔴 PTI IMRAN KHAN Jalsa in " Attock" | Chairman PTI Imran Khan Important Speech #AttockJalsa | @Hum Awaz News
Imran khan Live Jalsa Peshawar / Election 2022 / Imran khan Speech Today in Peshawar Huge Jalsa
Imran khan Live Jalsa Peshawar / Election 2022 / Imran khan Speech Today in Peshawar Huge Jalsa
~ No comments: ~
آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس، بھارتی میزائل واقعے پر تشویش کا اظہار
آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس، بھارتی میزائل واقعے پر تشویش کا اظہار
بھارتی میزائل حادثے جیسے واقعات کسی بڑے سانحے کا محرک ہوسکتے ہیں، عالمی فورمز میزائل واقعے، بھارتی اسٹریٹجک اثاثوں کے تحفظ اور پروٹوکول کا سنجیدگی سے جائزہ لیں، ملکی دفاع کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ شرکاء کورکمانڈرز کانفرنس
راولپنڈی (ہم آواز نیوز تازہ ترین۔ 15 مارچ 2022ء) آرمی چیف
جنرل قمر جاوید باجوہ
کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں
بھارتی میزائل واقعے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، کورکمانڈرز نے قرار دیا کہ
بھارتی میزائل جیسے واقعات کسی بڑے سانحے کا محرک ہوسکتے ہیں، عالمی فورمز میزائل واقعے، بھارتی اسٹریٹجک اثاثوں کے تحفظ اور پروٹوکول کا سنجیدگی سے جائزہ لیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں شرکاء کو ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز اور علاقائی سیکیورٹی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی،مغربی سرحدی انتظام میں پیشرفت بھی بریفنگ کا اہم حصہ تھی۔ فورم نے بھارتی میزائل فائرنگ کے حالیہ واقعہ پر تشویش کی اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، شرکاء نے اظہار خیال کیا کہ بھارت کے حادثاتی قرار دیے گئے میزائل واقعے سے بڑی تباہی ہوسکتی تھی۔
شرکاء نے عزم کا اظہار کیا کہ ملک کے دفاع کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے، بھارتی غلطی کے اعتراف کے باوجود عالمی فورمز واقعہ کا سنجیدگی سے جائزہ لیں، بھارتی اسٹریٹجک اثاثوں کے تحفظ اور پروٹوکول کی جانچ اہم ہے، ایسے خطرناک واقعات کسی بڑے سانحے کا محرک ہوسکتے ہیں، ایسے واقعات علاقائی امن، تذویراتی استحکام کو شدید خطرات میں ڈال سکتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب انسداد دہشتگردی آپریشنزکو سراہا۔ فورم نے ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا عزم کیا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ہدایت کی 23 مارچ کی پریڈ اور او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کیلئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا جائے۔
~ No comments: ~
ہماری پاک فوج طاقتور نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوچکے ہوتے، وزیراعظم عمران خان
ہماری پاک فوج طاقتور نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوچکے ہوتے، وزیراعظم عمران خان
مسلم دنیا کے حال دیکھو تو آگ لگی ہوئی ہے، پاکستان کو اللہ نے بچایا ہوا ہے کیونکہ پاکستان کی فوج ملک کا دفاع کرسکتی ہے، نوازشریف فوج سے ڈر کر مودی سے ملاقات کرتا تھا۔ اورسیز ورکرز کنونشن سے خطاب
اسلام آباد (ہم آواز نیوز تازہ ترین۔ 15 مارچ 2022ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج طاقتور نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوچکے ہوتے، دنیا کے حال دیکھوتو آگ لگی ہوئی ہے، پاکستان کو اللہ نے بچایا ہوا ہے کیونکہ پاکستان کی فوج ملک کا دفاع کرسکتی ہے، نوازشریف فوج سے ڈر کر مودی سے ملاقات کرتا تھا۔انہوں نے اورسیز ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا مشکور ہوں کہ ٹماٹر اور پیازکی قیمتیں ہی بھلا دی ہیں،عالمی سطح پر مہنگائی کا ایک سیلاب ہے، میں اور میری ٹیم سوچ رہی ہے کہ مہنگائی کو کم کیسے کریں؟ اب اپوزیشن نے جب عدم اعتماد کیا ہے تو لوگ دیکھتے ہیں ایک طرف نوازشریف اور شہبازشریف، دوسری طرف آصف زرداری ، میں رات سوچ رہا تھا کہ ملک یکدم بدل کیسے گیا؟ ایک دم مہنگائی سب بھول گئے۔
اب جب یہ تین اکٹھے ہوئے، نوازشریف کے لوگوں نے 20بتایا کہ زرداری سے بڑا کرپٹ کوئی نہیں ہے، ان کو جیل میں ڈالا، پھر زرداری نے اپنی پارٹی کو بتایا کہ نوازشریف سے بڑا کوئی کرپٹ نہیں ہے، منی لانڈرنگ کا کیس بنایا، فضل الرحمان کو ڈیزل کہنا ن لیگ نے شروع کیا تھا، ڈیزل اس لیے کہ وہ ڈیزل کے پرمٹ سے پیسے بناتا تھا۔ یہ سب ایک دوسرے کو چور سمجھتے ہیں اب تینوں اکٹھے ہوئے ہیں تو قوم شکریہ ادا کرتا ہوں لوگ کہتے ہیں اگر ان تینوں نے پاکستان کو بچانا ہے تو بہتر ہے عمران خان کے ساتھ ڈوب جاؤ۔ان تینوں نے اکٹھے ہوکر میرے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ کیا۔جب عدم اعتماد آئی تو میں نے اللہ سے دو نفل پڑھ کر شکریہ ادا کیا، یہ تینوں کپتان کی بندوق کی نشانے پر آگئے ہیں، انہوں نے وہ کام کردیا ہے، ان کو غلط فہمی تھی کہ قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوجائے گی،یہ قوم کو جانتے نہیں ہیں، انہوں نے سیاست میں محنت تو کی نہیں ہے، ان کو غلط فہمی ہے کہ لوگ تینوں کی کرپشن بھول گئے ہیں۔نوازشریف جنرل جیلانی کی چھتوں پر سریا لگاتے وزیراعظم بنے، زرداری پرچہ بنا کر صدر بن گیا۔مولانا فضل الرحمان 30سال سے دین بیچ رہا ہے۔ انہوں نے محنت تو کی نہیں باہر سے اٹھا کر لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشنگوئی کرتا ہوں کہ ان کی عدم اعتماد ہی ناکام نہیں ہوگی بلکہ 2023کا الیکشن بھی چلا گیا۔انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کو تکلیف ہوتی ہے کہ دنیا اوپر جا رہی ہے ہمارا ملک اوپر کیوں نہیں جاتا، وہ جب دیکھتا حکمران پیسا چوری کرکے لندن میں محلات بنائے ہیں تو ان کو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے، باہر جاکر جواء کھیلتے ہیں۔ہمارے دور میں ریکارڈ ترسیلات زر آئے ہیں۔ ہمارے حکمرانوں کو ڈر ہوتا ہے کہیں ہمارے پیسے ضبط نہ ہوجائیں۔ روس کے بڑے کاروباری لوگوں کے باہر پیسے ضبط کیے جا رہے ہیں۔چوری کا پیسا ان کو غلام بنا دیتا ہے۔ پاکستان کا وزیراعظم اوبامہ کے سامنے بیٹھا ہوا ہے کانپیں ٹانگ رہی ہیں، گھبرائے ہوئے ہوتے ہیں، نوازشریف نے گھبرا کر اوبامہ کو مسز اوبامہ کہہ دیا۔وہ جب چاہیں ان کو منی لانڈرنگ میں پکڑ سکتے ہیں۔جس کی وجہ سے 22کروڑ لوگوں کو غلام بنا دیتے ہیں، ڈرون حملوں کے خلاف ہم نے دھرنے دیے لیکن دونوں جماعتوں کو کوئی شرم نہیں آئی۔میں مثال دیتا ہوں کہ ہمارا ایک دہشتگرد لندن میں بیٹھا ہوا وہ ڈرون مارنے کی اجازت دیں گے۔ میں امریکا، برطانیہ اور انڈیا کے خلاف نہیں ہوں، میں ان ممالک کی پالیسیوں کے خلاف ہوں، امریکہ کی دہشتگردی کی جنگ کے خلاف تھا اور رہوں گا۔5اگست کوکشمیر میں انڈیا نے جو اقدام اٹھایا تھا اگر وہ اس کو واپس لیتے ہیں تو ہم انڈیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لاسکتے ہیں۔برکھا دت نے مجھے کہا کہ نوازشریف اپنی فوج سے ڈر کر مودی سے چھپ کر ملاقات کررہا ہے۔پاکستان کی فوج دنیا کی طاقتور ترین نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوچکے ہوتے، دنیا کے حال دیکھو آگ لگی ہوئی ہے، ہماری فوج کی وجہ سے ملک بچا ہوا ہے،مصر،شام، لیبیا،افغانستان،عراق، صومالیہ ، یمن، ساری دنیا میں عذاب آیا ہے،پاکستان کو اللہ نے بچایا ہوا ہے، پاکستان کی ایسی فوج ہے جو دفاع کرسکتی ہے۔مودی سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوہر فورم پر کہتا تھا کہ دہشتگردوں کا سردار ہے اور نوازشریف کو اچھا دوست سمجھتا تھا، سوچیں اگر مجھے باہر کا کوئی لیڈر کہے کہ عمران خان اچھا ہے اور آرمی چیف دہشتگرد ہے تو میں اپنی توہین سمجھوں گا، اصل میں تو وہ وزیراعظم کو کہتا ہے آپ کی فوج دہشتگرد ہے۔
~ No comments: ~
قوام متحدہ نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی دن قرار دے دیا
اقوام متحدہ نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی دن قرار دے دیا
اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کیخلاف ہماری آواز سنی گئی، اقوام متحدہ نے اوآئی سی کی ایماء پر پاکستان کی تاریخی قرارداد منظور کرلی، اقوام متحدہ کیلئے اگلا چیلنج قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
اسلام آباد (ہم آواز نیوز تازہ ترین۔ 15 مارچ 2022ء) اقوام متحدہ نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی دن قرار دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ہماری آواز سنی گئی، اقوام متحدہ نے اوآئی سی کی ایماء پر پاکستان کی پیش کردہ تاریخی قرارداد منظور کرلی ہے، اقوام متحدہ کیلئے اگلا چیلنج قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں آج امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ہماری آواز سنی گئی اور 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے طور پر مقرر کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے او آئی سی کی ایماء پر پاکستان کی پیش کردہ تاریخی قرارداد منظور کی۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے بالاآخر دنیا کو درپیش سنگین چیلنج کو تسلیم کرلیا، اقوام متحدہ کے لیے اگلا چیلنج تاریخی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے، مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزتقاریر اور امتیازی سلوک کو کم کرنا ہوگا۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اورسیز ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کیخلاف بحث ہو رہی ہے قرارداد پاس ہوگی، بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو علم ہے اسلاموفوبیا کیا ہے، فخر ہے دنیا میں اسلاموفوبیا کا مسئلہ اٹھایا، آج اقوام متحدہ میں قرارداد منظور ہوگی۔ مزید برآں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اسلاموفوبیا سے متعلق بیان میں کہا کہ اسلاموفوبیا سے مسلمانوں پرتشدد میں اضافہ ہوا، نائن الیون کے بعد مسلمانوں پرتشدد کے واقعات بڑھے، عمران خان نے اسلاموفوبیا کیخلاف اقوام متحدہ میں آواز اٹھائی۔مذہبی آزادی ہرشخص کا بنیادی حق ہے، مختلف ممالک میں سیاسی مقاصد کے لیے اسلاموفوبیا کو ہوا دی جاتی ہے۔ منیر اکرم نے کہا کہ اسلاموفوبیا کےخلاف آگاہی اور تدارک کے لیےاقدامات کی ضرورت ہے، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کو روکنا ہوگا۔~ No comments: ~
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا
حکومت تیل کی قیمتیں برقرار رکھ کر30 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی، نوٹیفکیشن کا اطلاق 16 مارچ سے31 مارچ تک کیلئے ہوگا۔ وزارت خزانہ
اسلام آباد (ہم آواز نیوز تازہ ترین۔ 15 مارچ 2022ء) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا، وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ حکومت تیل کی قیمتیں برقرار رکھ کر30 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی، نوٹیفکیشن کا اطلاق 16 مارچ سے31 مارچ تک کیلئے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت اگلے پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہیں کرے گی۔ حکومت قیمتیں برقرار رکھ کر 30 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرےگی۔ پیٹرول کی قیمت 149 روپے86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ مٹی کے تیل کی فی لیٹرقیمت 125روپے 56 پیسے، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 144روپے 15 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
قیمتوں کا اطلاق 16 مارچ سے31 مارچ تک کیلئے ہوگا۔واضح رہے 28 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن بتائے تیل کی قیمتوں کا کیا حل ہے؟ ان کے پاس حل ہے تو ہمیں بتا دیں، پاکستان میں آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پاکستان دنیا کے ممالک میں 125ویں نمبر پر ہے، ہندوستان میں 260، بنگلا دیش 185، ترکی میں 200 روپے لیٹر ہے، جبکہ پاکستان میں 160 روپے لیٹر ہے۔حکومت ہرماہ 70ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے، اگر سبسڈی نہ دیں تو پاکستان میں پیٹرول 220 روپے فی لیٹر ہوجائے۔ اوگرانے سمری میں سفارش میں 10روپے بڑھانے کی سفارش کی، حکومت بڑھانے کی بجائے 10روپے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر کم کررہی ہے، بجلی کی قیمت بھی 5 روپے فی یونٹ سستی کررہے ہیں۔
~ No comments: ~
POPULAR-desc:Trending now:
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا حکومت تیل کی قیمتیں برقرار رکھ کر30 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی، نوٹیفک...
-
ہم نے 20 روپے پیٹرول اور فضل الرحمان ڈیزل کو سستا کیا، وزیراعظم عمران خان فضلوسن لو! آپ کو مولانا کہنا گناہ ہے،نیب کو ڈراتا کہ 2 ہزار لوگ ...
-
وزیراعظم عمران خان نے عوام کو مزید ریلیف دینے کی نوید سنادی ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی حکومت کا اولین مشن ہے‘ عوام کو آنے والے دنوں میں م...
SEARCH
SECTIONS
- hamari-awaz (2)
- hum awaz news urdu (6)
- Talk Show (5)
LATEST
3-latest-65px