Showing posts with label hamari-awaz. Show all posts
Showing posts with label hamari-awaz. Show all posts

فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

بھارتی اقدام فضائی حدود ، عالمی اقدار، ہوابازی کے حفاظتی پروٹوکولز کی سنگین خلاف ورزی ہے‘ بھارتی حکومت یاد رکھے ایسی لاپرواہی کے ناخوشگوار نتائج ہو سکتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے شفاف تحقیقات کرکے نتائج کے تبادلے کا بھی مطالبہ کردیا





 پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے ، واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے نتائج کا تبادلہ کرنے کا بھی مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے واقعے پر شدید احتجاج کیا ، اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور سے سپرسونک چیزکی پاکستانی فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ، بھارتی حکومت یاد رکھے ایسی لاپرواہی کے ناخوشگوارنتائج ہوسکتے ہیں ، اس لیے بھارت مستقبل میں ایسی کسی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے موثر اقدامات کرے ۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی علاقے سورت گڑھ سے فلائنگ آبجیکٹ 9 مارچ 6 بج کر 43 منٹ پرفائرکیا گیا ، 6 بج کر 50 منٹ پرمیاں چنوں میں زمین پر گرا جس سے شہری املاک کو نقصان پہنچا ، بھارتی سفارتکار کو شہری املاک کو پہنچنے والے نقصان سےآگاہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی اقدام فضائی حدود ، عالمی اقدار، ہوابازی کےحفاظتی پروٹوکولز کی سنگین خلاف ورزی ہے ، ایسے غیرذمہ دارانہ واقعات بھارت کےفضائی حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کرنے کے عکاس ہیں ، بھارتی طرزعمل علاقائی امن واستحکام کی بے حسی کا بھی عکاس ہے ۔

خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا گیا کہ 9مارچ کے وقت بھارتی حدود سے تیز رفتار چیز کو ریڈار پر دیکھا گیا ، 9مارچ کو 6 بج کر 33 منٹ پر ایک شے نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ، پاکستان ایئرفورس نے اس چیز کی مکمل مانیٹرنگ کی، اس چیز نے اچانک رخ بدلا اور پاکستانی حدود کی طرف بڑھنے لگی، پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی ہم نے اس شے کو پک کر لیا، بھارت سے آنے والی چیز3 منٹ تک پاکستانی فضائی حدودمیں رہی، یہ چیز شام 6بج کر 50منٹ پر پاکستانی حدود میں گری ، یہ غیر مسلح سپر سانک شے تھی، اس شے کے گرنے سے سویلین آبادی کو بھی نقصان پہنچا، خوشی قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پاکستان ایئرفورس نے اس چیز کی مکمل مانیٹرنگ کی، بھارتی چیز کسی بھی حساس جگہ پرنہیں گری۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان ذمہ دارملک ہے، اس واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں، بھارت کو اس واقعے کی وضاحت دینا ہوگی ، بھارت میں ایسی دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں جن کوکنٹرول کرنے میں وقت لگےگا، پچھلے چند ہفتوں میں80دہشت گرد ہلاک کر چکے ہیں۔ میجر جنرل بابر افتخار نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بارڈر صورتحال ایسی نہیں تھی کہ خصوصی انتظامات کر لیتے، جنگی صورتحال اور عام دنوں میں حفاظتی اقدامات مختلف ہوتے ہیں ، اگر پاکستان کی حدود میں کوئی بھی چیز داخل ہوتی ہے یا کوئی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اس کا بھرپور جواب دینے کے لیے پاک فوج موجود اور تیار ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ امریکا کا کوئی شیڈول جاری نہیں ہوا۔ ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں پاک فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ، جو لوگ مداخلت کی بات کرتے ہیں، اس کا جواب بھی ان ہی سے مانگا جائے، ان سے ثبوت مانگا جائے۔





 



اپوزیشن جماعتوں کے اندرونی اختلافات اور حکومت مخالف تحریک : پیپلزپارٹی سندھ حکومت چھوڑے گی ناں ہی مسلم لیگ(ق)حکمران جماعت سے اتحاد ختم کرنے کو تیار ہے‘وزیراعظم کی جانب سے تیل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان سے حزب اختلاف کے بیانے کو زوردار جھٹکا پنجاب یا وفاق میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں‘حکومت کی مدت ختم ہونے سے قبل بہت سارے پراجیکٹ تیزی کے ساتھ مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے‘مہنگائی وبیروزگاری کے خاتمے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بھی ہرماہ کوئی ناں کوئی بڑا اعلان ہوگا جس سے حالات تیزی کے ساتھ تحریک انصاف کے حق میں ہوتے جائیں گے. ایڈیٹر”اردوپوائنٹ“میاں محمد ندیم کا سیاسی صورتحال پر خصوصی تجزیہ



 

اپوزیشن جماعتوں کے اندرونی اختلافات اور حکومت مخالف تحریک : پیپلزپارٹی سندھ حکومت چھوڑے گی ناں ہی مسلم لیگ(ق)حکمران جماعت سے اتحاد ختم کرنے کو تیار ہے‘وزیراعظم کی جانب سے تیل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان سے حزب اختلاف کے بیانے کو زوردار جھٹکا

پنجاب یا وفاق میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں‘حکومت کی مدت ختم ہونے سے قبل بہت سارے پراجیکٹ تیزی کے ساتھ مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے‘مہنگائی وبیروزگاری کے خاتمے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بھی ہرماہ کوئی ناں کوئی بڑا اعلان ہوگا جس سے حالات تیزی کے ساتھ تحریک انصاف کے حق میں ہوتے جائیں گے. ایڈیٹر”اردوپوائنٹ“میاں محمد ندیم کا سیاسی صورتحال پر خصوصی تجزیہ




اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے لانگ مارچ اور احتجاجی مظاہروں کو سیاسی تجزیہ نگاروں نے غیرسنجیدہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے قائدنوازشریف اور پیپلزپارٹی موجودہ اسمبلیوں کو جعلی بھی کہتے ہیں اور ان کے لیڈر اور اراکین ان اسمبلیوں کا حصہ بھی ہیں کئی ماہ سے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین سینیٹ‘قومی و صوبائی اسمبلیوں کے استعفے جماعتوں کے سربراہان کے پاس پڑے ہیں اگر حزب اختلاف حکومت گرانے میں سنجیدہ ہوتی تو وہ استعفے اسپیکرزکے پاس پہنچ چکے ہوتے.

اس سلسلہ میں ایڈیٹر”اردوپوائنٹ“میاں محمد ندیم نے وزیراعظم کے گزشتہ روزقوم سے خطاب اور تیل وبجلی قیمتوں میں کمی کو اپوزیشن کے بیانے پر زبردست وار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اگر باقی کے ڈیڑھ سال تک اسی طرح ریلیف کے لیے اقدامات کرتی رہی تو حزب اختلاف پوری تحریک ڈی فیوزہوجائے گی. انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل پالیسی ‘آئی ٹی سیکٹرسے ٹیکس کا مکمل خاتمہ‘زراعت کی ترقی سمیت حکومت جو اقدامات کررہی ہے یقینی طور پر اس کا فائدہ حکومت کو آنے والے انتخابات میں ہوگا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن بھی کرنا چاہتی ہے اور سندھ میں صوبائی حکومت کے مزے بھی لوٹنا چاہتی ہے اس لیے حزب اختلاف کی جماعتوں کے اندر اختلافات موجود ہیں .

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع ہوچکی ہے اور اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں حکومت مخالف تحریک نہیں بلکہ آئندہ عا انتخابات کے لیے متحرک ہوئی ہیں انہوں نے بتایا کہ ایسی اطلاعات موجود ہیں کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے بڑے اعلانات کرنے جارہی ہے جس سے یقینی طور پروہ ووٹروں کی اچھی خاصی تعداد کو اپنی جانب متوقع کرنے یں کامیاب رہے گی.

پنجاب میں کسی تبدیلی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس متبادل پلان کیا ہے؟شہبازشریف قومی اسمبلی میں ہیں ‘حمزہ شہبازکے نام پر خاندان کے اندراور باہر اختلاف رائے موجود ہے مریم نواز کے ساتھ بھی کچھ ایسی ہی صورتحال ہے تو کیا نون لیگ پیپلزپارٹی یا جے یوآئی (ایف )کو پنجاب کی وزارت اعلی دینے کو تیار ہے چاہے ڈیڑھ سال کے لیے ہی کیوں نہیں اس کا جواب نفی میں ہے .

انہوں نے کہا کہ چوہدری بردران پہلے ہی انکار کرچکے ہیں کہ وہ ڈیڑھ سال کی وزارت اعلی کے لیے حکومتی اتحاد چھوڑنے کو تیار نہیں ایسی ہی صورتحال پیپلزپارٹی کی ہے سندھ حکومت چھوڑنے کی صورت میں اس رہی سہی ساکھ بھی ختم ہوجائے گی لہذا وہ سندھ حکومت اور ساکھ دونوں بچا کر اپوزیشن کررہے ہیں اسے لیے اگربلاول جارحانہ کھیل رہے ہیں تو اس کو بیلنس کرنے کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری مفاہمتی سیاست کررہے ہیں .

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ نون لیگ اور پیپلزپارٹی ماضی کے اختلافات اور ایک دوسرے کے خلاف رسہ کشی کی وجہ سے ابھی تک ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈوں کی عوامی اجتماعات اور میڈیا کے سامنے بیانات اور تقاریرعوام کے لیے ہوتی ہیں جبکہ بندکمروں میں ہونے والی باتیں ان بیانات اور تقاریرسے متصادم ہوتے ہیں.

میاں محمد ندیم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اب حزب اختلاف کو انہی کے فارمولوں کے تحت مات دینے جارہے ہیں اور حکومت کی مدت ختم ہونے سے قبل بہت سارے پراجیکٹ تیزی کے ساتھ مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اسی طرح مہنگائی وبیروزگاری کے خاتمے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بھی ہرماہ کوئی ناں کوئی بڑا اعلان ہوگا جس سے حالات تیزی کے ساتھ تحریک انصاف کے حق میں ہوتے جائیں گے ماضی میں دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کا یہی فارمولا رہا ہے انتخابات سے ایک سال قبل ترقیاتی کاموں اور عوام کو ریلیف دینے والے منصوبوں کو اچانک بڑھا یا جاتا رہا ہے .

انہوں نے کہا کہ ”پیکا“کے حوالے سے وزیراعظم کے دلائل کمزور تھے سوشل میڈیا بلاشبہ بے قابو ہوچکا ہے خواتین اور بچوں کی نازیبا ویڈیوز‘بلیک میلنگ یا فراڈ کی روک تھا م ہونی چاہیے اور سوشل میڈیا کو مادرپدر آزاد چھوڑنے سے معاشرتی اقدار کو برقراررکھنا ممکن نہیں رہے گا مگر اس کا حل ”پیکا آرڈینس “نہیں بلکہ پہلے سے موجود قوانین کو موثر بنانا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خود اعتراف کیا ہے کہ عدالتوں میں مقدمات کو سالوں لگ جاتے ہیں تو انہیں چاہیے وہ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزارت قانون سے مشاورت کرکے عدالتی نظام میں انقلابی اصلاحات لے کرآئیں اور ایسا نظام قائم کیا جائے کہ مقدمات دہائیوں تک لٹکے ناں رہیں بلکہ ہر مقدمے کا ایک ٹائم فریم ہو جس کے اندر فیصلہ سنادیا جائے بعض مقدمات ایسے ہوتے ہیں جن میں اپیل کا حق دے کر وقت اور پیسہ ضائع کیا جاتا ہے ان کی الگ کیٹگری بنا کر اپیل کے حق کو ختم کردیا جائے تو عدالتوں پر مقدمات کو لوڈ خودبخود کم ہوجائے گا اسی طرح لڑائی جھگڑے اور خانگی معاملات کے کیس نمٹانے کے لیے ہرعلاقے کی جامع مسجد میں ریٹائرڈ افسران ‘وکلا اور شہریوں کی جیوریزقائم کردی جائے تو مقدمات کی ایک بڑی تعداد عدالتوں تک پہنچنے گی ہی نہیں .

انہوں نے وزیراعظم کی انڈسٹریل پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یقینی طور یہ احسن اقدام ہے اور اس سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا مگر اس کے ساتھ ہمیں زراعت ‘لائیو اسٹاک اور فشری پر بھی اتنی ہی توجہ دینی ہوگی کیونکہ خوراک ہمیشہ سے دنیا کی بڑی انڈسٹریوں میں سے ایک رہی ہے لہذا ان شعبوں کو بھی انڈسٹری کا درجہ دیتے ہوئے ان کی ترقی کے لیے بھی حکومت ایک جامع پالیسی بنائے.

میاں محمد ندیم نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں دیہی علاقوں میں بائیو گیس اور سولر کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیئے جانا ضروری ہیں اسی طرح بڑے شہروں میں گھریلوصارفین کے لیے سولر پاور اسٹیشن لگانے کے لیے بغیرسود کے آسا ن اقساط پر قرضے دیئے جائیں تو تھوڑی سی کوشش سے ہم توانائی کے بحران سے ہمیشہ کے لیے جان چھڑوا سکتے ہیں.