Showing posts with label Talk Show. Show all posts
Showing posts with label Talk Show. Show all posts

Program Hum Awaz News 06 March 2022 | First Talk Show Muhammad Aslam Najmi and Ulfat Hussain Janjua


#Hum_Awaz_News

Program Hum Awaz News 06 March 2022 | First Talk Show Muhammad Aslam Najmi, Ulfat Hussain Janjua and Muhammad Adnan Madni Janjua



ہم نے 20 روپے پیٹرول اور فضل الرحمان ڈیزل کو سستا کیا، وزیراعظم عمران خان

 

ہم نے 20 روپے پیٹرول اور فضل الرحمان ڈیزل کو سستا کیا، وزیراعظم عمران خان

فضلوسن لو! آپ کو مولانا کہنا گناہ ہے،نیب کو ڈراتا کہ 2 ہزار لوگ لےکرآؤں گا، آپ کے پاس اربوں کے اثاثے ہیں، تیار ہوجاؤ! جب عدم اعتماد فیل ہوگی تو تم نیب دو ہزار، میں آپ کیخلاف ایک لاکھ لوگ لے کر آؤں گا۔ کراچی میں خطاب






وزیراعظم عمران خان نے صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 20روپے پیٹرول اور فضل الرحمان ڈیزل کو سستا کیا،فضلو سن لو! آپ کو مولانا کہنا گناہ ہے،نیب کو ڈراتا کہ 2ہزار لوگ لے کرآؤں گا،تیار ہوجاؤ جب عدم اعتماد فیل ہوگی تو تم نیب دو ہزار، میں آپ کیخلاف ایک لاکھ لوگ لے کر آؤں گا۔

انہوں نے کراچی میں گورنر ہاؤس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارے پاکستان میں جو خطہ سب سے زیادہ تبدیلی چاہتا ہے وہ سندھ ہے ، سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں، اب میں اندرون سندھ کا دورہ کروں گا، مشن ہے جو ظلم سندھ کے لوگوں سے ہورہا ہے، 14سال زرداری مافیا نے لوگوں کے ساتھ جو کیا ہے، اندرون سندھ کے لوگوں کو پیغام دیتا ہوں کہ آزادی کا وقت آگیا ہے، کراچی کے لوگوں کو کے سی آر کی مبارکباد دیتا ہوں، گرین لائن کی بھی مبارک دیتا ہوں، کراچی میں وفاقی حکومت نے کبھی وہ کام نہیں کیے جو ہم کرنے جا رہے ہیں۔

اپنی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہماری حکومت کو سب سے زیادہ ٹیکس دیا، جس کی وجہ سے ہم نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کا فیصلہ کیا، 20روپے پیٹرول اور فضل الرحمان ڈیزل کو سستا کیا، بجلی 5روپے سستی کی۔ پاکستان میں آج بھی دبئی سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہے، جبکہ وہاں تیل نکلتا ہے، ہم امپورٹ کرتے ہیں۔اللہ کا شکر ہے ہمارا ملک درست راستے پر نکل گیا ہے، جب تک ایکسپورٹ نہیں بڑھتی، ملکی دولت میں ضافہ نہیں ہوتا۔

سب سے زیادہ برآمدات، ٹیکس ، ترسیلات زر اور چار فصلوں کی سب سے زیادہ پیداوار ہوئی۔ ڈاکوؤں کے گلدستے کو خوف آنا شروع ہوگیا ہے، کہ یہ حکومت ہر مشکل سے نکلتی جا رہی ہے، پہلے دیوالیہ والی حکومت ، بینک کرپٹ ملی، پھر صدی میں ایک دفعہ کورونا جیسابحران آتاہے جس سے ہم نکلے، افغانستان کا مسئلہ آیا جس کی وجہ سے ڈالر پر دباؤ بڑھا، اب یوکرین کا مسئلہ ہم نے اس سے بھی قوم کو بچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں میرے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی ہے ، اپوزیشن نے وہ کام کیا جو میں اللہ سے دعا مانگ رہا تھا کہ یہ کریں۔ ایک کہاوت ہے جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے، اوپر والے پر اعتماد ہے چوروں کے ٹولے جب سیاسی موت آئی ہے انہوں نے عدم اعتماد کردیا ہے،کراچی کے کارکنوں پی ٹی آئی کے چیئرمین کو دنیا کرکٹ میں پانچ ٹاپ کپتانوں میں مانا جاتا ہے، کیونکہ کرکٹ کا کپتان ٹیسٹ کے پہلے دن پلاننگ کرتا ہے کہ اس نے میچ کیسے جیتنا ہے، چوروں اور ڈاکوؤں کے ٹولے کی عدم اعتماد کا انتظار کررہا تھا، 25سال سے جہاد کررہا ہوں، میں سیاست نہیں ان کے خلاف جہاد کررہا ہوں۔

یہ تین سال سے لگے ہوئے آج حکومت گئی، دھرنا ہوا، لیکن ہم ملک کو سنبھال رہے تھے، میں سوچ رہا تھا کہ ان کی گردن کسی طرح میرے ہاتھ میں آجائے، یہ پھنس گئے ہیں، تحریک عدم اعتماد ہی ناکام نہیں ہوگی بلکہ میں ان کو چھوڑوں گا، جو زنجیر بندھی ہوئی تھی وہ کھل جائے گی، میرے بندوق کے نشانے پر پہلا ٹارگٹ آصف علی زرداری ہوگا، یہ ظالم آدمی پولیس کو استعمال کرتا ہے ، لوگوں کو مرواتا ہے، ظلم کرتا ہے، ہر چیز پر کمیشن کھاتا ہے، آصف زرداری اب تمہارا وقت آگیا ہے، یہ ہر جگہ پیسوں کے ٹوکرے لے کر پیچھے پھرتا ہے، 20، 20کروڑ کی رقم ہمارے لوگوں کو خریدنے کیلئے رکھی ہوئی ہے۔

میرے ایک ایم این اے نے کہا 20کروڑ کی آفرکی ہے، میں نے کہا پیسے لے لو، حرام کا پیسا ہے، پیسے لے کر پناہ گاہ ، لنگر خانہ، یتیم خانہ کھول دینا ، آپ کو ثواب ملے گا۔زرداری کو جب نیب بلاتی ہے تو کمر میں درد ہوجاتی ہے۔دوسری طرف مقصود چپڑاسی والا، شوباز بوٹ پالش کرنے والا ہے، وہ اس کے ساتھ مل گیا ہے اس کو پتا چل گیا ہے کہ وقت آگیا ہے۔ مقصود چپڑاسی والے کا ٹائم بھی آگیا ہے،تمہیں پتا ہے کہ تین مہینے بعد تم بھی جیل میں جاؤ گے۔

تم نے اپنے بیٹے اور داماد کو باہر بٹھایا ہوا ہے، فکر نہ کرو، پیسا واپس لا کر بجلی کی قیمت مزید کم کریں گے۔ان کے ساتھ ڈیزل مل گیا ہے، ان تینوں کی شکلیں دیکھوِیہ تینوں ملک کو بچانے نکلے ہیں، آپ نے ملک کو نہیں اپنے آپ کو بچانا ہے۔ فضلو سن لو! اس کو مولانا کہنا گناہ ہے، عزت ذلت اوپر والا دیتا ہے، دینی آدمی کو اللہ عزت دیتاہے، لیکن اس کا نام لو تو لوگ ڈیزل ڈیزل کی آواز لگاتے ہیں، اس کے پاس اربوں کے اثاثے ہیں، کام تو کوئی کرتا نہیں، کہتا میں 2ہزار لوگ لے کر چلا جاؤں گا، نیب کو ڈرادیا ، فضلو تیار ہوجاؤ، جب عدم اعتماد فیل ہوگی تو تم دو ہزار میں ایک لاکھ لوگ لے کر آؤں گا۔

ساری قوم کو بتاؤں گا کہ چوروں کے ٹولے کے خلاف جنگ عمران خان اکیلے کی نہیں ہے ، ہرکسی کی جنگ ہے، ہم سب نے مل کر ان کو وہاں پہنچانا ہے جن کو جہاں پہنچنا چاہیے۔آصف زرداری خدا کے واسطے کے اپنے بیٹے کو اردو تو سکھا دو،15سال کے بعد بھی اس کو یہ بھی نہیں پتاکہ لڑکی آتا یا آتی ہے، انگریزوں کو دو سال میں اردوسیکھتے دیکھا ہے۔

Shab e Meraj | Meraj Special|شب معراج | Hum Awaz News Live Stream

وزیراعظم عمران خان نے عوام کو مزید ریلیف دینے کی نوید سنادی ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی حکومت کا اولین مشن ہے‘ عوام کو آنے والے دنوں میں مزید ریلیف دیں گے۔ گورنرہاؤس لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں گفتگو

وزیراعظم عمران خان نے عوام کو مزید ریلیف دینے کی نوید سنادی

ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی حکومت کا اولین مشن ہے‘ عوام کو آنے والے دنوں میں مزید ریلیف دیں گے۔ گورنرہاؤس لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں گفتگو



 

وزیراعظم عمران خان نے آنے والے دنوں میں عوام کو مزید ریلیف دینے کی نوید سنادی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گورنر ہاؤس میں پارٹی اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کیں ، اس دوران گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور وزراء بھی شریک ہوئے ، ملاقات میں تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود ، فواد چوہدری ، غلام سرور خان نے بھی شرکت کی ، ان ملاقاتوں کے دوران پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاریاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، جس کے لیے وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی وزرا ء ، اراکین اسمبلی کو کارکنوں سے رابطوں کی ہدایت کردی۔

دنیا نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پٹر ولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سمیت دیگر حکومتی ریلیف کی عوام میں بھر پور تشہیر کی جائے گی ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے مخلص اور محنتی کارکنوں کو ٹکٹیں دی جائیں ، پارٹی متحد ہوکر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے تو کامیاب ہوں گے۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان سے گور نر پنجاب نے بھی ملاقات کی ، اس دوران سیاسی ، حکومتی امور ، یونیورسٹیز ریفارمز ، آب پاک، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ، جہاں چوہدری سرور نے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے حوالے سے یورپی نمائندوں سے ملاقات کے بارے میں بتایا تو وزیر اعظم عمران خان نے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے گور نرپنجاب کی کوشش کی تعریف کی جب کہ چوہدری سرور نے پٹرولیم و بجلی کی قیمتوں میں کمی اور انڈسٹریل پیکج پر پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا ، ملاقات میں گورنرپنجاب نے وزیراعظم کو بتایا کہ ہر جمعہ کے روز گور نر ہاؤس میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل خو د سنتا ہوں اور ان کو حل کیا جاتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کی کار کردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مزید منصوبوں پر کام کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کی ترقی اور فلاحی وبہبود کیلئے جو کام آج ہورہا ہے ماضی میں اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی ، ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی حکومت کا اولین مشن ہے، عوام کو آنے والے دنوں میں مزید ریلیف دیں گے۔


بجلی کی قیمت میں اضافہ حکومت خود برداشت کرے گی وفاقی حکومت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پچھلے چند ماہ کے دوران ہونےوالا 4 سے 5 روپے فی یونٹ اضافہ خود برداشت کرے گی۔وفاقی وزیر حماد اظہر کا ٹویٹ

 

بجلی کی قیمت میں اضافہ حکومت خود برداشت کرے گی

وفاقی حکومت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پچھلے چند ماہ کے دوران ہونےوالا 4 سے 5 روپے فی یونٹ اضافہ خود برداشت کرے گی۔وفاقی وزیر حماد اظہر کا ٹویٹ




وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پچھلے چند ماہ کے دوران ہونے والا 4 سے 5 روپے فی یونٹ اضافہ خود برداشت کرے گی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کے لئے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو کم کیا گیا ہے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر درآمدی ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے بجلی کے گھریلو اور کمرشل صارفین کے لئے بلوں میں پچھلے چند ماہ کے دوران 4 سے 5 روپے کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس حکومت خود برداشت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی مختصر مدت میں پی ڈی ایل 
کو کم کرکے کی گئی ہے جبکہ طویل مدت کے لئے ڈ سبسڈی دی جائے گی۔
اضح رہے کہ پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے اہم خطاب کیا گیا۔ قومی میڈیا پر نشر ہونے والے خطاب میں وزیر اعظم نے قوم کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قوم سے کہنا چاہتا ہوں مجھے پتا ہے یہ مشکل حالات ہیں، کبھی پلوامہ، کبھی کورونا اور اب یوکرین کا مسئلہ آگیا۔ حکومت ہرماہ 70 ارب کی سبسڈی دیتی ہے، اگر ہم سبسڈی نہ دیں تو پٹرول کی قیمت 220 روپے تک ہو جائے گی۔ پاکستان میں آج بھی پٹرول، ڈیزل دنیا کے 25 ممالک کی نسبت کم قیمت ہے،بھارت میں 260 روپے لیٹر پٹرول ہے۔ اپوزیشن والے کہتے ہیں پٹرول مہنگا ہوگیا اگر ان کے پاس کوئی حل ہے تو بتا دیں۔

وزیر اعظم نےاعلان کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگلے بجٹ تک پٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت 12 ہزار کی بجائے اب 14 ہزار روپے ملیں گے۔ بے روزگار گریجوئٹس کو اسکالرشپس ملیں گی، دوران انٹرنشپ 30 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے، 26 لاکھ اسکالرشپس پر 38 ارب روپے خرچ کر رہے ہیں، تمام اسکالرشپس میرٹ پر دے رہے ہیں۔

آئی ٹی سیکٹر پر، فارن ایکسچینج پر 100 فیصد ٹیکس معاف کر دیا گیا۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ نوجوانوں اورکسانوں کو بلا سود قرضے ملیں گے۔ کل لاہور میں انڈسٹریل پیکج کا اعلان کروں گا، جو بھی انڈسٹری لگائے گا اس سے آمدن سے متعلق نہیں پوچھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گھر بنانے کیلئے سستے قرضے دیئے جائیں گے۔ پہلے بینک چھوٹے طبقے کو قرضے نہیں دیتے تھے، قرض لینے کے لیے بینکوں میں آسانی پیدا کردی ہے، گھروں کے لیے 50 ارب روپے کے قرضے دے چکے ہیں، چھوٹے طبقے کو گھر بنانے کیلئے 2 سال میں 407 ارب روپے کے قرضے ملیں گے۔