ہم نے 20 روپے پیٹرول اور فضل الرحمان ڈیزل کو سستا کیا، وزیراعظم عمران خان
فضلوسن لو! آپ کو مولانا کہنا گناہ ہے،نیب کو ڈراتا کہ 2 ہزار لوگ لےکرآؤں گا، آپ کے پاس اربوں کے اثاثے ہیں، تیار ہوجاؤ! جب عدم اعتماد فیل ہوگی تو تم نیب دو ہزار، میں آپ کیخلاف ایک لاکھ لوگ لے کر آؤں گا۔ کراچی میں خطاب
وزیراعظم عمران خان نے صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 20روپے پیٹرول اور فضل الرحمان ڈیزل کو سستا کیا،فضلو سن لو! آپ کو مولانا کہنا گناہ ہے،نیب کو ڈراتا کہ 2ہزار لوگ لے کرآؤں گا،تیار ہوجاؤ جب عدم اعتماد فیل ہوگی تو تم نیب دو ہزار، میں آپ کیخلاف ایک لاکھ لوگ لے کر آؤں گا۔
انہوں نے کراچی میں گورنر ہاؤس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارے پاکستان میں جو خطہ سب سے زیادہ تبدیلی چاہتا ہے وہ سندھ ہے ، سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں، اب میں اندرون سندھ کا دورہ کروں گا، مشن ہے جو ظلم سندھ کے لوگوں سے ہورہا ہے، 14سال زرداری مافیا نے لوگوں کے ساتھ جو کیا ہے، اندرون سندھ کے لوگوں کو پیغام دیتا ہوں کہ آزادی کا وقت آگیا ہے، کراچی کے لوگوں کو کے سی آر کی مبارکباد دیتا ہوں، گرین لائن کی بھی مبارک دیتا ہوں، کراچی میں وفاقی حکومت نے کبھی وہ کام نہیں کیے جو ہم کرنے جا رہے ہیں۔
اپنی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہماری حکومت کو سب سے زیادہ ٹیکس دیا، جس کی وجہ سے ہم نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کا فیصلہ کیا، 20روپے پیٹرول اور فضل الرحمان ڈیزل کو سستا کیا، بجلی 5روپے سستی کی۔ پاکستان میں آج بھی دبئی سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہے، جبکہ وہاں تیل نکلتا ہے، ہم امپورٹ کرتے ہیں۔اللہ کا شکر ہے ہمارا ملک درست راستے پر نکل گیا ہے، جب تک ایکسپورٹ نہیں بڑھتی، ملکی دولت میں ضافہ نہیں ہوتا۔
سب سے زیادہ برآمدات، ٹیکس ، ترسیلات زر اور چار فصلوں کی سب سے زیادہ پیداوار ہوئی۔ ڈاکوؤں کے گلدستے کو خوف آنا شروع ہوگیا ہے، کہ یہ حکومت ہر مشکل سے نکلتی جا رہی ہے، پہلے دیوالیہ والی حکومت ، بینک کرپٹ ملی، پھر صدی میں ایک دفعہ کورونا جیسابحران آتاہے جس سے ہم نکلے، افغانستان کا مسئلہ آیا جس کی وجہ سے ڈالر پر دباؤ بڑھا، اب یوکرین کا مسئلہ ہم نے اس سے بھی قوم کو بچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں میرے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی ہے ، اپوزیشن نے وہ کام کیا جو میں اللہ سے دعا مانگ رہا تھا کہ یہ کریں۔ ایک کہاوت ہے جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے، اوپر والے پر اعتماد ہے چوروں کے ٹولے جب سیاسی موت آئی ہے انہوں نے عدم اعتماد کردیا ہے،کراچی کے کارکنوں پی ٹی آئی کے چیئرمین کو دنیا کرکٹ میں پانچ ٹاپ کپتانوں میں مانا جاتا ہے، کیونکہ کرکٹ کا کپتان ٹیسٹ کے پہلے دن پلاننگ کرتا ہے کہ اس نے میچ کیسے جیتنا ہے، چوروں اور ڈاکوؤں کے ٹولے کی عدم اعتماد کا انتظار کررہا تھا، 25سال سے جہاد کررہا ہوں، میں سیاست نہیں ان کے خلاف جہاد کررہا ہوں۔
یہ تین سال سے لگے ہوئے آج حکومت گئی، دھرنا ہوا، لیکن ہم ملک کو سنبھال رہے تھے، میں سوچ رہا تھا کہ ان کی گردن کسی طرح میرے ہاتھ میں آجائے، یہ پھنس گئے ہیں، تحریک عدم اعتماد ہی ناکام نہیں ہوگی بلکہ میں ان کو چھوڑوں گا، جو زنجیر بندھی ہوئی تھی وہ کھل جائے گی، میرے بندوق کے نشانے پر پہلا ٹارگٹ آصف علی زرداری ہوگا، یہ ظالم آدمی پولیس کو استعمال کرتا ہے ، لوگوں کو مرواتا ہے، ظلم کرتا ہے، ہر چیز پر کمیشن کھاتا ہے، آصف زرداری اب تمہارا وقت آگیا ہے، یہ ہر جگہ پیسوں کے ٹوکرے لے کر پیچھے پھرتا ہے، 20، 20کروڑ کی رقم ہمارے لوگوں کو خریدنے کیلئے رکھی ہوئی ہے۔
میرے ایک ایم این اے نے کہا 20کروڑ کی آفرکی ہے، میں نے کہا پیسے لے لو، حرام کا پیسا ہے، پیسے لے کر پناہ گاہ ، لنگر خانہ، یتیم خانہ کھول دینا ، آپ کو ثواب ملے گا۔زرداری کو جب نیب بلاتی ہے تو کمر میں درد ہوجاتی ہے۔دوسری طرف مقصود چپڑاسی والا، شوباز بوٹ پالش کرنے والا ہے، وہ اس کے ساتھ مل گیا ہے اس کو پتا چل گیا ہے کہ وقت آگیا ہے۔ مقصود چپڑاسی والے کا ٹائم بھی آگیا ہے،تمہیں پتا ہے کہ تین مہینے بعد تم بھی جیل میں جاؤ گے۔
تم نے اپنے بیٹے اور داماد کو باہر بٹھایا ہوا ہے، فکر نہ کرو، پیسا واپس لا کر بجلی کی قیمت مزید کم کریں گے۔ان کے ساتھ ڈیزل مل گیا ہے، ان تینوں کی شکلیں دیکھوِیہ تینوں ملک کو بچانے نکلے ہیں، آپ نے ملک کو نہیں اپنے آپ کو بچانا ہے۔ فضلو سن لو! اس کو مولانا کہنا گناہ ہے، عزت ذلت اوپر والا دیتا ہے، دینی آدمی کو اللہ عزت دیتاہے، لیکن اس کا نام لو تو لوگ ڈیزل ڈیزل کی آواز لگاتے ہیں، اس کے پاس اربوں کے اثاثے ہیں، کام تو کوئی کرتا نہیں، کہتا میں 2ہزار لوگ لے کر چلا جاؤں گا، نیب کو ڈرادیا ، فضلو تیار ہوجاؤ، جب عدم اعتماد فیل ہوگی تو تم دو ہزار میں ایک لاکھ لوگ لے کر آؤں گا۔
ساری قوم کو بتاؤں گا کہ چوروں کے ٹولے کے خلاف جنگ عمران خان اکیلے کی نہیں ہے ، ہرکسی کی جنگ ہے، ہم سب نے مل کر ان کو وہاں پہنچانا ہے جن کو جہاں پہنچنا چاہیے۔آصف زرداری خدا کے واسطے کے اپنے بیٹے کو اردو تو سکھا دو،15سال کے بعد بھی اس کو یہ بھی نہیں پتاکہ لڑکی آتا یا آتی ہے، انگریزوں کو دو سال میں اردوسیکھتے دیکھا ہے۔
No comments:
Post a Comment