ملکی دفاع مزید مضبوط‘ پاکستان کو جدید ترین لڑاکا طیارہ مل گی
ملکی دفاع مزید مضبوط‘ پاکستان کو جدید ترین لڑاکا طیارہ مل گیا
جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے 10 سی کو پاکستان ائیر فورس میں شامل کرلیا گیا ‘ بحری جہاز تباہ کرنے والے مؤثر میزائلوں سے لیس جے ٹین سی بھارتی رافیل طیاروں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے
~ No comments: ~
فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج
فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج
بھارتی اقدام فضائی حدود ، عالمی اقدار، ہوابازی کے حفاظتی پروٹوکولز کی سنگین خلاف ورزی ہے‘ بھارتی حکومت یاد رکھے ایسی لاپرواہی کے ناخوشگوار نتائج ہو سکتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے شفاف تحقیقات کرکے نتائج کے تبادلے کا بھی مطالبہ کردیا
پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے ، واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے نتائج کا تبادلہ کرنے کا بھی مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے واقعے پر شدید احتجاج کیا ، اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور سے سپرسونک چیزکی پاکستانی فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ، بھارتی حکومت یاد رکھے ایسی لاپرواہی کے ناخوشگوارنتائج ہوسکتے ہیں ، اس لیے بھارت مستقبل میں ایسی کسی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے موثر اقدامات کرے ۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی اقدام فضائی حدود ، عالمی اقدار، ہوابازی کےحفاظتی پروٹوکولز کی سنگین خلاف ورزی ہے ، ایسے غیرذمہ دارانہ واقعات بھارت کےفضائی حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کرنے کے عکاس ہیں ، بھارتی طرزعمل علاقائی امن واستحکام کی بے حسی کا بھی عکاس ہے ۔
خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا گیا کہ 9مارچ کے وقت بھارتی حدود سے تیز رفتار چیز کو ریڈار پر دیکھا گیا ، 9مارچ کو 6 بج کر 33 منٹ پر ایک شے نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ، پاکستان ایئرفورس نے اس چیز کی مکمل مانیٹرنگ کی، اس چیز نے اچانک رخ بدلا اور پاکستانی حدود کی طرف بڑھنے لگی، پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی ہم نے اس شے کو پک کر لیا، بھارت سے آنے والی چیز3 منٹ تک پاکستانی فضائی حدودمیں رہی، یہ چیز شام 6بج کر 50منٹ پر پاکستانی حدود میں گری ، یہ غیر مسلح سپر سانک شے تھی، اس شے کے گرنے سے سویلین آبادی کو بھی نقصان پہنچا، خوشی قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پاکستان ایئرفورس نے اس چیز کی مکمل مانیٹرنگ کی، بھارتی چیز کسی بھی حساس جگہ پرنہیں گری۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان ذمہ دارملک ہے، اس واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں، بھارت کو اس واقعے کی وضاحت دینا ہوگی ، بھارت میں ایسی دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں جن کوکنٹرول کرنے میں وقت لگےگا، پچھلے چند ہفتوں میں80دہشت گرد ہلاک کر چکے ہیں۔ میجر جنرل بابر افتخار نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بارڈر صورتحال ایسی نہیں تھی کہ خصوصی انتظامات کر لیتے، جنگی صورتحال اور عام دنوں میں حفاظتی اقدامات مختلف ہوتے ہیں ، اگر پاکستان کی حدود میں کوئی بھی چیز داخل ہوتی ہے یا کوئی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اس کا بھرپور جواب دینے کے لیے پاک فوج موجود اور تیار ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ امریکا کا کوئی شیڈول جاری نہیں ہوا۔ ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں پاک فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ، جو لوگ مداخلت کی بات کرتے ہیں، اس کا جواب بھی ان ہی سے مانگا جائے، ان سے ثبوت مانگا جائے۔
~ No comments: ~
ہم نے 20 روپے پیٹرول اور فضل الرحمان ڈیزل کو سستا کیا، وزیراعظم عمران خان
ہم نے 20 روپے پیٹرول اور فضل الرحمان ڈیزل کو سستا کیا، وزیراعظم عمران خان
فضلوسن لو! آپ کو مولانا کہنا گناہ ہے،نیب کو ڈراتا کہ 2 ہزار لوگ لےکرآؤں گا، آپ کے پاس اربوں کے اثاثے ہیں، تیار ہوجاؤ! جب عدم اعتماد فیل ہوگی تو تم نیب دو ہزار، میں آپ کیخلاف ایک لاکھ لوگ لے کر آؤں گا۔ کراچی میں خطاب
وزیراعظم عمران خان نے صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 20روپے پیٹرول اور فضل الرحمان ڈیزل کو سستا کیا،فضلو سن لو! آپ کو مولانا کہنا گناہ ہے،نیب کو ڈراتا کہ 2ہزار لوگ لے کرآؤں گا،تیار ہوجاؤ جب عدم اعتماد فیل ہوگی تو تم نیب دو ہزار، میں آپ کیخلاف ایک لاکھ لوگ لے کر آؤں گا۔
انہوں نے کراچی میں گورنر ہاؤس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارے پاکستان میں جو خطہ سب سے زیادہ تبدیلی چاہتا ہے وہ سندھ ہے ، سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں، اب میں اندرون سندھ کا دورہ کروں گا، مشن ہے جو ظلم سندھ کے لوگوں سے ہورہا ہے، 14سال زرداری مافیا نے لوگوں کے ساتھ جو کیا ہے، اندرون سندھ کے لوگوں کو پیغام دیتا ہوں کہ آزادی کا وقت آگیا ہے، کراچی کے لوگوں کو کے سی آر کی مبارکباد دیتا ہوں، گرین لائن کی بھی مبارک دیتا ہوں، کراچی میں وفاقی حکومت نے کبھی وہ کام نہیں کیے جو ہم کرنے جا رہے ہیں۔
اپنی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہماری حکومت کو سب سے زیادہ ٹیکس دیا، جس کی وجہ سے ہم نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کا فیصلہ کیا، 20روپے پیٹرول اور فضل الرحمان ڈیزل کو سستا کیا، بجلی 5روپے سستی کی۔ پاکستان میں آج بھی دبئی سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہے، جبکہ وہاں تیل نکلتا ہے، ہم امپورٹ کرتے ہیں۔اللہ کا شکر ہے ہمارا ملک درست راستے پر نکل گیا ہے، جب تک ایکسپورٹ نہیں بڑھتی، ملکی دولت میں ضافہ نہیں ہوتا۔
سب سے زیادہ برآمدات، ٹیکس ، ترسیلات زر اور چار فصلوں کی سب سے زیادہ پیداوار ہوئی۔ ڈاکوؤں کے گلدستے کو خوف آنا شروع ہوگیا ہے، کہ یہ حکومت ہر مشکل سے نکلتی جا رہی ہے، پہلے دیوالیہ والی حکومت ، بینک کرپٹ ملی، پھر صدی میں ایک دفعہ کورونا جیسابحران آتاہے جس سے ہم نکلے، افغانستان کا مسئلہ آیا جس کی وجہ سے ڈالر پر دباؤ بڑھا، اب یوکرین کا مسئلہ ہم نے اس سے بھی قوم کو بچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں میرے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی ہے ، اپوزیشن نے وہ کام کیا جو میں اللہ سے دعا مانگ رہا تھا کہ یہ کریں۔ ایک کہاوت ہے جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے، اوپر والے پر اعتماد ہے چوروں کے ٹولے جب سیاسی موت آئی ہے انہوں نے عدم اعتماد کردیا ہے،کراچی کے کارکنوں پی ٹی آئی کے چیئرمین کو دنیا کرکٹ میں پانچ ٹاپ کپتانوں میں مانا جاتا ہے، کیونکہ کرکٹ کا کپتان ٹیسٹ کے پہلے دن پلاننگ کرتا ہے کہ اس نے میچ کیسے جیتنا ہے، چوروں اور ڈاکوؤں کے ٹولے کی عدم اعتماد کا انتظار کررہا تھا، 25سال سے جہاد کررہا ہوں، میں سیاست نہیں ان کے خلاف جہاد کررہا ہوں۔
یہ تین سال سے لگے ہوئے آج حکومت گئی، دھرنا ہوا، لیکن ہم ملک کو سنبھال رہے تھے، میں سوچ رہا تھا کہ ان کی گردن کسی طرح میرے ہاتھ میں آجائے، یہ پھنس گئے ہیں، تحریک عدم اعتماد ہی ناکام نہیں ہوگی بلکہ میں ان کو چھوڑوں گا، جو زنجیر بندھی ہوئی تھی وہ کھل جائے گی، میرے بندوق کے نشانے پر پہلا ٹارگٹ آصف علی زرداری ہوگا، یہ ظالم آدمی پولیس کو استعمال کرتا ہے ، لوگوں کو مرواتا ہے، ظلم کرتا ہے، ہر چیز پر کمیشن کھاتا ہے، آصف زرداری اب تمہارا وقت آگیا ہے، یہ ہر جگہ پیسوں کے ٹوکرے لے کر پیچھے پھرتا ہے، 20، 20کروڑ کی رقم ہمارے لوگوں کو خریدنے کیلئے رکھی ہوئی ہے۔
میرے ایک ایم این اے نے کہا 20کروڑ کی آفرکی ہے، میں نے کہا پیسے لے لو، حرام کا پیسا ہے، پیسے لے کر پناہ گاہ ، لنگر خانہ، یتیم خانہ کھول دینا ، آپ کو ثواب ملے گا۔زرداری کو جب نیب بلاتی ہے تو کمر میں درد ہوجاتی ہے۔دوسری طرف مقصود چپڑاسی والا، شوباز بوٹ پالش کرنے والا ہے، وہ اس کے ساتھ مل گیا ہے اس کو پتا چل گیا ہے کہ وقت آگیا ہے۔ مقصود چپڑاسی والے کا ٹائم بھی آگیا ہے،تمہیں پتا ہے کہ تین مہینے بعد تم بھی جیل میں جاؤ گے۔
تم نے اپنے بیٹے اور داماد کو باہر بٹھایا ہوا ہے، فکر نہ کرو، پیسا واپس لا کر بجلی کی قیمت مزید کم کریں گے۔ان کے ساتھ ڈیزل مل گیا ہے، ان تینوں کی شکلیں دیکھوِیہ تینوں ملک کو بچانے نکلے ہیں، آپ نے ملک کو نہیں اپنے آپ کو بچانا ہے۔ فضلو سن لو! اس کو مولانا کہنا گناہ ہے، عزت ذلت اوپر والا دیتا ہے، دینی آدمی کو اللہ عزت دیتاہے، لیکن اس کا نام لو تو لوگ ڈیزل ڈیزل کی آواز لگاتے ہیں، اس کے پاس اربوں کے اثاثے ہیں، کام تو کوئی کرتا نہیں، کہتا میں 2ہزار لوگ لے کر چلا جاؤں گا، نیب کو ڈرادیا ، فضلو تیار ہوجاؤ، جب عدم اعتماد فیل ہوگی تو تم دو ہزار میں ایک لاکھ لوگ لے کر آؤں گا۔
ساری قوم کو بتاؤں گا کہ چوروں کے ٹولے کے خلاف جنگ عمران خان اکیلے کی نہیں ہے ، ہرکسی کی جنگ ہے، ہم سب نے مل کر ان کو وہاں پہنچانا ہے جن کو جہاں پہنچنا چاہیے۔آصف زرداری خدا کے واسطے کے اپنے بیٹے کو اردو تو سکھا دو،15سال کے بعد بھی اس کو یہ بھی نہیں پتاکہ لڑکی آتا یا آتی ہے، انگریزوں کو دو سال میں اردوسیکھتے دیکھا ہے۔
~ No comments: ~
وزیراعظم عمران خان نے عوام کو مزید ریلیف دینے کی نوید سنادی ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی حکومت کا اولین مشن ہے‘ عوام کو آنے والے دنوں میں مزید ریلیف دیں گے۔ گورنرہاؤس لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں گفتگو
وزیراعظم عمران خان نے عوام کو مزید ریلیف دینے کی نوید سنادی
ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی حکومت کا اولین مشن ہے‘ عوام کو آنے والے دنوں میں مزید ریلیف دیں گے۔ گورنرہاؤس لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں گفتگو
وزیراعظم عمران خان نے آنے والے دنوں میں عوام کو مزید ریلیف دینے کی نوید سنادی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گورنر ہاؤس میں پارٹی اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کیں ، اس دوران گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور وزراء بھی شریک ہوئے ، ملاقات میں تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود ، فواد چوہدری ، غلام سرور خان نے بھی شرکت کی ، ان ملاقاتوں کے دوران پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاریاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، جس کے لیے وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی وزرا ء ، اراکین اسمبلی کو کارکنوں سے رابطوں کی ہدایت کردی۔
دنیا نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پٹر ولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سمیت دیگر حکومتی ریلیف کی عوام میں بھر پور تشہیر کی جائے گی ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے مخلص اور محنتی کارکنوں کو ٹکٹیں دی جائیں ، پارٹی متحد ہوکر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے تو کامیاب ہوں گے۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان سے گور نر پنجاب نے بھی ملاقات کی ، اس دوران سیاسی ، حکومتی امور ، یونیورسٹیز ریفارمز ، آب پاک، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ، جہاں چوہدری سرور نے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے حوالے سے یورپی نمائندوں سے ملاقات کے بارے میں بتایا تو وزیر اعظم عمران خان نے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے گور نرپنجاب کی کوشش کی تعریف کی جب کہ چوہدری سرور نے پٹرولیم و بجلی کی قیمتوں میں کمی اور انڈسٹریل پیکج پر پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا ، ملاقات میں گورنرپنجاب نے وزیراعظم کو بتایا کہ ہر جمعہ کے روز گور نر ہاؤس میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل خو د سنتا ہوں اور ان کو حل کیا جاتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کی کار کردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مزید منصوبوں پر کام کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کی ترقی اور فلاحی وبہبود کیلئے جو کام آج ہورہا ہے ماضی میں اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی ، ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی حکومت کا اولین مشن ہے، عوام کو آنے والے دنوں میں مزید ریلیف دیں گے۔
~ No comments: ~
POPULAR-desc:Trending now:
SEARCH
SECTIONS
- hamari-awaz (2)
- hum awaz news urdu (6)
- Talk Show (5)
LATEST
3-latest-65px